تعلیم
جنسی ہراسانی کے خلاف احتجاج، 16 طالبہ کو یونیورسٹی سے نکال دیا گیا
سوات یونیورسٹی میں مبینہ طور پر جنسی ہراسانی کے خلاف احتجاج کرنے والے 16 طلبہ کو ایک سال کے لئے یونیورسٹی سے نکال دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق نکالے گئے طلبہ میں 5 کا تعلق شعبہ صحافت، 3 ٹورازم ، 7 شریعہ اینڈ لاء اور ایک طالب العلم کا تعلق شعبہ سی بی ایم سے ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سوات یونیورسٹی میں جنسی ہراسانی کا سکینڈل سامنے آنے اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ان طلبہ نے یونیورسٹی میں طالبات اور استانیوں کے حق میں اور جنسی ہراسانی کے خلاف احتجاج کیا تھا۔ جس پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے حکم پر اسسٹنٹ رجسٹرار اکیڈمک نے ان طلبہ کو ایک سال کے لئے یونیورسٹی سے نکال دیا۔
اس عمل پر یونیورسٹی کے طلبہ میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے اور طلبہ کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ کے اس عمل کے خلاف احتجاج کے ساتھ عدالت سے بھی رجوع کیا جائے گا۔