لائف سٹائل

لکی مروت میں بجلی کرنٹ لگنے سے چار افراد جاں بحق

 

غلام اکبر مروت

لکی مروت میں نئے ایچ ٹی لائن پر کام کے دوران بجلی کا کرنٹ لگنے سے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ یہ واقعہ تھانہ غزنی خیل کے حدود میں واقع گاؤں تتر خیل میں پیش آیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق چاروں افراد بجلی کے گیارہ ہزار لائن پر کام کر رہے تھے۔ کام کے دوران گرڈ اسٹیشن سے بجلی چالو کر دی گئی جس سے چاروں افراد کرنٹ لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

ابھی تک واقعہ کی رپورٹ درج نہیں ہوئی تاہم چاروں افراد پرائیویٹ ٹیکنیشن بتائے جارہے ہیں جو نئی ایچ ٹی لائن بچھا رہے تھے۔

جاں بحق ہونے والوں میں ولی اللہ ،عارف اللہ ،حضرت علی اور میر احمد شاہ شامل ہیں۔ لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لکی مروت منتقل کردیا گیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button