لائف سٹائل

300 یونٹ بجلی استعمال کرنیوالوں کو 3 ہزار روپے ریلیف دینے کا پلان تیار

 

نگران حکومت نے بجلی بلوں کے حوالے سے ریلیف دینے کا پلان بنا لیا۔ ذرائع نے بتایا اکتوبر میں 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے بلوں میں 3 ہزار روپے تک کمی ہوگی۔

حکومتی ذرائع نے بتایا کہ اکتوبر میں 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے بلوں میں 3 ہزار روپے تک کمی ہوگی۔ اسکے علاوہ 60 ہزار سے 70 ہزار روپے تک بجلی کے بلوں والے صارفین کے بلوں میں 13 ہزار روپے تک کمی ہوگی۔

حکومتی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ نگران حکومت کی جانب سے عوامی ریلیف کے لیے آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور ریلیف کے حوالے سے آئی ایم ایف نے گرین سگنل دے دیا ہے۔

خیال رہے گزشتہ چند دنوں سے ملک میں بجلی بلوں کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ملک بھر میں احتجاج جاری ہے۔ ہفتے کے روز ملک بھر میں شٹرڈاون ہڑتال بھی کی گئی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button