لائف سٹائل

پشاور میں ایک کلو چینی کی قیمت دو سو روپے تک پہنچ گئی

 

کیف آفریدی

پشاور میں ایک کلو چینی کی قیمت دو سو روپے تک پہنچ گئی۔ انتظامیہ چینی کی قیمت کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگئی۔ پشاور شہر کے مضافات میں چینی 190 سے 200 روپے فی کلو میں بھی فروخت کی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے ٹی این این سے بات کرتے ہوئے دکاندار ساحل خان کا کہنا تھا کہ 10 دن پہلے چینی کی 50 کلو بوری کی قیمت 7 ہزار تھی جبکہ آج 9 ہزار چار سو تک پہنچ گئی۔

انکا کہنا تھا کہ پشاور کے مشہور بازار اشرف روڈ میں اس وقت چینی کی بوری 9 ہزار 4 سو پر مل رہی ہے تو دکاندار کو یہ فی کلو کے حساب سے 184 پر پہنچتی ہے۔  اس لیے شہر کے بعض جگہوں پر 190 روپے بک رہی ہے جبکہ کئی دکانداران 200 روپے فی کلو کے حساب سے چینی بیچ رہے ہیں۔

ایک اندازے کے مطابق پچھلے کئی دنوں سے چینی کے ایک کلو میں 40 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے جو عوام کے لیے مہنگائی کی اس دور میں بہت مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

دوسری جانب ضلع انتظامیہ بھی چینی کی قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام رہی ہے اور اب تک کوئی خاطر خواہ کاروائی نہیں کی گئی جس سے چینی کے نرخ کو قابو کیا جا سکے۔

عوام کا کہنا ہے کہ چینی مافیا کے سامنے نگران حکومت مکمل بے بس نظر آرہی ہے۔ چینی مافیا ہر روز چینی مہنگی کرتی جارہی ہے، حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔ عوام مہنگائی سے پہلے بھی پریشان تھے۔ پچھلے مہینے بجلی کی بھاری بلوں اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے عوام کی زندگی اجیرن بن گئی ہیں اور رہی سہی کسر چینی کے پوری کردی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button