سوات میں ایک شخص نے بیوی کو ذبح کردیا
رفیع اللہ
سوات مٹہ کے علاقے سخرہ میں عبدالولی نامی شخص نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر اپنے بیوی کو ذبح کردیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے چھریوں کے وار سے تین سالہ بیٹے کو بھی لہولہان کر دیا ہے۔ بچے کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
کالاکوٹ پولیس نے ملزم عبدلوالی کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم نے واردات کے بعد اپنے آپ کو بھی زخمی کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے۔ پولیس جائے وقوعہ پر موجود ہے اور مزید تفتیش کر رہی ہے۔
یاد رہے رواں برس اپریل میں سوات کے علاقے سیدو شریف میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 خواتین سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
تھانہ سیدو شریف پولیس کے مطابق واقعہ دور افتادہ پہاڑی علاقہ باب سرہ میں پیش آیا جس کی وجہ گھریلو تنازعہ بتایا گیا جس میں داماد کی فائرنگ سے بیوی، ساس، سالی اور سالہ جاں بحق ہوگئے۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم سیف اللہ کی کچھ عرصہ قبل صاحب رز نامی شخص کی بیٹی سے شادی ہوئی تھی، ناراضگی کے بعد بیوی میکے چلے گئی تھی جس پر سیف اللہ کو رنجش تھا جس کی بناء پر ملزم نے انتہائی قدم اٹھایا۔