جرائم

خیبر اور حیات آباد میں خودکش دھماکے کرنے والوں کا تعلق پاکستان سے ثابت نہیں ہوا

 

ضلع خیبر اور حیات آباد میں ہونے والے خودکش دھماکوں کے حملہ آوروں کے فنگر پرنٹس کا نتیجہ آگیا۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق حیات آباد خودکش اور تحصیل کمپاؤنڈ باڑہ میں ہونے والے تینوں خودکش حملہ آوروں کا تعلق پاکستان سے ثابت نہیں ہوا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ تفتیشی ٹیم نے تینوں خودکش حملہ آوروں کے فنگر پرنٹس نادرا کو بھیج دیے تھے تاہم نادرا ریکارڈ میں تینوں خودکش حملہ آوروں کا ڈیٹا نہیں ملا۔

تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں خودکش حملہ آوروں کا تعلق ہمسایہ ملک سے ہو سکتا ہے تاہم اس حوالے سے ابھی تحفیقات جاری ہیں، تفتیشی ٹیم کے مطابق تینوں دھماکوں میں ایک ہی گروپ ملوث ہو سکتا ہے۔ ذرائع تفتیشی ٹیم کے مطابق حیات آباد میں ہونے والے خودکش حملہ آور معذور بیمار بھی تھے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل پشاور کے علاقے حیات آباد میں ایف سی کی گاڑی پر ہونے والے خودکش حملے میں 7 اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی ہوئے تھے جبکہ خیبر کی باڑہ تحصیل کمپاؤنڈ میں ہونے والے خودکش حملے میں 4 سکیورٹی اہلکار جاں بحق اور دو حملہ آور ہلاک ہوئے تھے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button