نگران وزیر اطلاعات نے جامعہ پشاور میں پوڈ کاسٹ سٹوڈیو کا افتتاح کر دیا
آفتاب مہمند
خیبر پختونخوا کے نگران وزیر اطلاعات بیرسٹر میاں فیروز کاکا خیل نے جامعہ پشاور کے شعبہ صحافت میں پوڈ کاسٹ سٹوڈیو کا افتتاح کر دیا۔
اس موقع پر جرنلزم اینڈ ماس کمیونکیشن ڈپارٹمنٹ میں منقعدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں فیروز جمال کاکا خیل نے کہا کہ صحافت اب کسی بھی سٹیٹ کا ایک اہم ستون بن چکا ہے اور یہ ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے، اس کو اچھے طریقے سے سر انجام دینا احسن اقدام ہوگا۔
نگران وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کسی بھی صحافی کی ذمہ داری بنتی ہے کہ معاشرتی اقدار کو مدنظر رکھتے ہوئے رپورٹنگ کریں جبکہ سوشل میڈیا ہماری معاشرتی اقدار کو بھول گئی ہے اور اس کے غلط استعمال نے ایک پوری نسل کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔
ان کے بقول ہماری سیاسی لیڈر شپ نے بچوں کی ایسی ذہن سازی کی ہے کہ وہ گمراہ ہوگئے ہیں، سوشل میڈیا کے غلط استعمال کی وجہ سے 9 مئی جسیے واقعات رونما ہوئے، نئی نسل کو درست سمیت لیکر جانا صحافی اور اساتذہ کی ذمہ داری ہے۔
ادھر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شعبہ صحافت کے چیئرمین ڈاکٹر فیض اللہ جان نے کہا کہ پوڈ کاسٹ سٹوڈیو میں صحافیوں اور جرنلزم کے طلبہ کو صحافتی پروفیشنل ویڈیوز بنانے کا پلیٹ فراہم ہوگا کیونکہ کل یہی طلبہ ملک چلانے کے لیے میدان میں ہوں گے، صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اور اس کا غیر ذمہ دارانہ استعمال معاشرے کے لیے تباہی کا ذریعہ بن سکتا ہے۔
ان کے بقول جرنلزم اینڈ ماس کمیونکیشن خیبر پختونخوا کا پہلا ڈپارٹمنٹ ہے جس نے ملک بھر اور بیرون ملک میں پشو اور اردو کے نامور صحافی پیدا کیے جبکہ اب ڈیپارٹمنٹ میں صحافت کے ساتھ ساتھ سٹریٹجک کمیونکیشن پر بھی بھر پور توجہ دی جا رہی ہے۔