جرائم
ملتان سلطان ٹیم کے مالک عالمگیر ترین نے خودکشی کرلی
استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین نے خودکشی کرلی۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمگیر ترین نے اپنے سر میں پستول سے گولی مارلی۔
جہانگیر ترین کے بھائی معروف بزنس مین اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم ملتان سلطانز کے مالک اور مینیجنگ ڈائریکٹر تھے۔
پولیس ذرائع کا کہنا تھا عالمگیر ترین لاہور میں اپنے گھر میں موجود تھے، اطلاع ملنے پر پولیس ان کے گھر پہنچ گئی۔
پولیس حکام کے مطابق عالمگیر ترین نے خودکشی سے قبل ایک تحریر بھی چھوڑی ہے جس میں انہوں نے اپنی بیماری کا ذکر کیا ہے۔
دوسری جانب ان کے قریبی دوستوں کا کہنا ہے انہیں عالمگیر ترین کی بیماری کا علم نہیں۔
عالمگیر ترین غیر شادی شدہ تھے، ان کے دوستوں کے مطابق عالمگیر ترین کی عمر 63 سال تھی، ان کی منگنی ہوئی تھی اور وہ دسمبر میں شادی کرنے جا رہے تھے۔