جرائم

شمالی وزیرستان میں خودکش دھماکہ، 2 سکیورٹی اہلکار جاں بحق

مزمل داوڑ

شمالی وزیرستان تحصیل میران شاہ میں فوجی قافلے پر خودکش دھماکے کے نتیجے میں 2 سکیورٹی اہلکار جاں بحق اور 4 اہلکاروں سمیت 14 افراد زخمی ہوگئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق شمالی وزیرستان خودکش دھماکہ مین میران شاہ بنوں شاہراہ پر واقع حمید الله شہید چیک پوسٹ کے قریب فوجی قافلے پر ہوا۔

ذرائع کے مطابق خودکش دھماکے میں 10 عام شہری بھی زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکے کے بعد زخمیوں اور لاشوں کو میران شاہ منتقل کردیا گیا ہے۔ دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

یاد رہے کچھ روز قبل بھی شمالی وزیرستان تحصیل میرعلی میں سیکورٹی فورسز کی کانوائی پر خودکش حملہ ہوا تھا۔  حملہ تحصیل میرعلی گاؤں خدی کے قریب مین میران شاہ بنوں شاہرہ پر ہوا تھا جس کے نتیجے میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہے۔

گزشتہ روز نامعلوم افراد نے گاوں عیدک کے ویلج چیئرمین مولانا راحم کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف سرچ آپریشن جاری ہے جب تک ملزمان گرفتار نہیں ہونگے تب تک پولیس ارام سے نہیں بیٹھیں گی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button