جرائم

نوشہرہ میں 26 سالہ خاتون غیرت کے نام پر قتل

سید ندیم مشوانی 

نوشہرہ مغلکی میں شوہر نے غیرت کے نام پر 26 سالہ بیوی کو ذبحہ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم شوہر فضل واحد کو بیوی کے کردار پر شک تھا۔ مقتولہ آمنہ کے بھائی نے میڈیا اور پولیس کو بتایا کہ مقتولہ آمنہ بھابھی سعدیہ کے ساتھ علاج معالجہ کے لیے نجی کلینک جارہی تھی کہ ملزم شوہر فضل واحد اور دیور ہمایون نے مین راستے سے اس کو زبردستی پکڑا اور تشدد کرتے ہوئے گھر لے گئے۔

پولیس نے مقتولہ آمنہ کی نعیش پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال نوشہرہ منتقل کردی۔ پوسٹ مارٹم کرنے والی لیڈی ڈاکٹر کے مطابق مقتولہ کے گلے سینے جسم اور پشت پر چھریوں کے درجن سے زائد وار موجود ہیں جس سے مقتولہ کی ہلاکت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں خیبر پختونخوا میں ایک ہفتے کے دوران 6 خواتین قتل، وجوہات کیا ہیں؟

پولیس ذرائع کے مطابق مقتولہ کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی موجود ہیں۔ پوسٹ مارٹم کے بعد مقتولہ کی نعیش ورثا کے حوالے کردی گئی۔ تھانہ مصری بانڈہ نوشہرہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہوگئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

یاد رہے جون میں ضلع خیبر لنڈی کوتل میں بھی خاتون ایس ڈی ای او کو غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق لنڈی کوتل کی ایس ڈی ای او کو میری خیل میں چاقو کے وار سے قتل کیا گیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button