سیاست

پشاور میں پی ٹی آئی کے صوبائی سیکرٹریٹ سے پارٹی جھنڈا اتار لیا گیا

پشاور رنگ روڈ پر واقع سابق رکن خیبر پختونخوا اسمبلی ارباب جہانداد کے حجرے میں قائم پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹریٹ کو بند کردیا گیا جبکہ صوبائی سیکرٹریٹ سے پارٹی کا جھنڈا اتارنے کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دو افراد کو پی ٹی آئی کا جھنڈا اتارتے دیکھا جاسکتا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق سابق ایم پی اے ارباب جہانداد کا کہنا تھا کہ اپنے حجرے کے کچھ کمرے پارٹی کی سرگرمیوں کے لیے مختص کر رکھے تھے تاہم جہاں پولیس چھاپوں کے باعث پارٹی سیکرٹریٹ کا اسٹاف پریشان تھا وہیں پارٹی سرگرمیاں بھی نہ ہونے کے برابر ہیں جس پر سیکرٹریٹ کو عارضی طور پر بند کردیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی جھنڈا اتارنے کی ویڈیو پرانی ہے، میرے گھر اور حجرے پر آج بھی پی ٹی آئی کا جھنڈا لگا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی نہیں چھوڑ رہا آج بھی تحریک انصاف میں ہی ہوں۔

اس معاملے پر پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل عمرایوب نے بھی بیان میں کہا ہے کہ پولیس نے پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے سیکرٹریٹ پر چھاپہ مارا ہے اور پولیس سیکرٹریٹ پر لگا پی ٹی آئی کا جھنڈا اتار کر ساتھ لے گئی۔

تاہم انسپکٹر جنرل (آئی جی) خیبر پختونخوا پولیس اختر حیات خان نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کے صوبائی سیکرٹریٹ پر کوئی چھاپہ نہیں مارا گیا ہے، چھاپے کا بیان بے بنیاد ہے۔

Show More

Salman

سلمان یوسفزئی ایک ملٹی میڈیا جرنلسٹ ہے اور گزشتہ سات سالوں سے پشاور میں قومی اور بین الاقوامی میڈیا اداروں کے ساتھ مختلف موضوعات پر کام کررہے ہیں۔

متعلقہ پوسٹس

Back to top button