جرائم

ملاکنڈ میں رشتہ کے تنازعے پر ایک ہی خاندان کے 9 افراد قتل

ناصر زادہ

ملاکنڈ کے علاقہ بگردرہ میں رشتہ کے تنازعہ پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔ انتظامیہ نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

لیویز زرائع کے مطابق گزشتہ رات کی تاریکی میں ملزمان نے گھر کے اندر گھس کر فائرنگ شروع کردی۔ جاں بحق افراد کی شناخت حسن شاہ، زوجہ حسن شاہ، حسن کی تین بہنیں حضرت علی، حضرت بلال، صائمہ بی بی اور ضحران کے ناموں سے ہوئی۔

اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ کے مطابق واقعہ رشتے کے تنازعہ کی وجہ سے پیش ایا تاہم مقامی زرائع نے بتایا کہ ملزم کی بیوی ناراض ہوکر میکے میں ائی تھی جس پر ملزم کو رنج تھا اس وجہ سے ملزم نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکر نو افراد کو قتل کردیا۔

واقعے کے بعد جاں بحق افراد کے رشتہ داروں اور اہل علاقہ نے لاشوں کو سڑک پر رکھ احتجاج کیا تاہم انتظامیہ کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کردیا۔ انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ واقعہ میں ملوث افراد کو گرفتار کرلیا ہے اور بہت جلد میڈیا کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button