پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے رہائی احکامات کے بعد علی محمد خان دوبارہ گرفتار
پشاور ہائیکورٹ کے حکم پر رہا ہونے والے پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان کو ایک بار پھر گرفتار کر لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد گرفتار ہونے والے تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کو پشاور ہائیوکورٹ نے رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ قبل ازیں علی محمد خان کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا تھا ۔
ہائیکورٹ نے علی محمد خان کی ضمانت پر رہائی کا حکم دیا تھا ۔رہائی کے بعد علی محمد خان کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔
پی ایس فہد خٹک کے مطابق علی محمد خان کو مردان پولیس نے دوبارہ گرفتار کیا، علی محمد خان کو 9 اور 10 مئی جلاو گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔
مردان پولیس نے بھی علی محمد کی گرفتاری کی تصدیق کر دی، پولیس کے مطابق تھانہ سٹی میں ایف آئی آر درج ہے، اسی مقدمے میں گرفتار کیا۔
فہد خٹک کے مطابق انہیں جیل سے باہر آنے نہیں دیا گیا، مردان پولیس نے جیل کے اندر سے ہی گرفتار کر لیا۔