جرائم

چترال میں گاڑی کو حادثہ، ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق

لوئر چترال کے علاقے عشریت میں مسافروں کی ڈاٹسن گہرے کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 13 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق گاڑی اپر دیر سے لوئر چترال ڈمیل جارہی تھی کہ عشریت کوچھانگول کے مقام پر بریک فیل ہونے کے باعث حادثے کا شکار ہوئی جبکہ جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جارہا ہے۔

واقعہ کے بعد ریسکیو ٹیم نے جائے وقوعہ پہنچ کر جاں بحق اور زخمی افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال چترال منتقل کردیا۔

ریسکیو کے مطابق حادثہ میں 5 افراد، جن میں دو بچے اور دو خواتین شامل ہیں، موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ دو افراد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چترال میں چل بسے۔

ریسکیو اہلکاروں نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے کیونکہ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے چترال کے بالائی اور زیریں علاقوں میں سڑکوں کو مسلسل نقصان پہنچ رہا ہے جس کی وجہ سے اکثر سڑکوں پر اس قسم کے حادثات رونما ہوتے ہیں۔

Show More

Salman

سلمان یوسفزئی ایک ملٹی میڈیا جرنلسٹ ہے اور گزشتہ سات سالوں سے پشاور میں قومی اور بین الاقوامی میڈیا اداروں کے ساتھ مختلف موضوعات پر کام کررہے ہیں۔

متعلقہ پوسٹس

Back to top button