جرائم

صوابی میں بیٹے نے ماں باپ کو قتل کردیا

 

آفتاب مہمند

صوابی میں بیٹے نے اپنے والدین کو قتل کردیا۔ دوبئی کے چکر کیلئے پیسے نہ ملنے پر بیٹے نے اپنے والدین کی جان لے لی۔

یہ واقعہ ضلع صوابی کی تحصیل ٹوپی کے علاقے گندپ میں سٹیفا موڑ کے مقام پر اس وقت پیش آیا جب ملزم شاہ روم نے اپنے والدین سے دوبئی کے ویزٹ کیلئے پیسے مانگے۔ پیسے نہ ملنے پر ملزم نے اپنے والد راوید اور والدہ فراست بی بی پر فائرنگ کر دی۔

اس حوالے سے صوابی کی تھانہ ٹوپی پولیس نے ٹی این این کو بتایا کہ انہیں اپنے ذرائع سے اطلاع ملی کہ گندپ نامی گاوں میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچی تو معلوم ہوا کہ سٹیفا موڑ کے قریب گندپ میں ایک مکان کے اندر فائرنگ ہوئی ہے جہاں شاہ روم نامی لڑکے نے اپنے ہی والدین کو قتل کردیا ہے۔

ٹوپی پولیس کے مطابق جائے وقوعہ پر تمام تر شواہد کو اکٹھا کر لیا گیا ہے۔ اس طرح ملزم کے خلاف تھانہ ٹوپی میں دوہرے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ پولیسں کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

گندپ کے باسیوں کے مطابق 46 سالہ راوید کئی سالوں سے علاقے کی ایک مسجد میں جاکر خدمت کرتا تھا۔
وہ مسجد ہی میں زیادہ تر وقت گزارتے تھے جبکہ انکی اہلیہ گھر میں کپڑوں کی سلائی کا کام کرتی تھی۔
مقتول کو اہل علاقہ دوران خدمت تھوڑے بہت پیسے دیا کرتے تھے جبکہ مقتولہ اہلیہ کپڑوں کی سلائی کرکے کماتی تھی۔ انہی کمائی پر انکا سارا گھر کا نظام چل رہا تھا۔

اہل علاقہ کے مطابق شاہ روم ایک لوفر قسم کا انسان ہے۔ وہ ہر وقت والدین کیساتھ معمولی باتوں پر لڑائی کرکے قتل کرنے دھمکیاں دیتا تھا۔ بالآخر اس بیٹے نے اپنے ہی والدین کو قتل کر دیا جس پر اہل علاقہ بہت افسردہ اور غمگین ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button