اساتذہ قتل کے بعد ضلع کرم میں فضا سوگوار، تعلیمی اور کاروباری ادارے بند
ضلع کرم میں پانچ اساتذہ سمیت آٹھ افراد کے قتل کے بعد ضلع بھر میں فضا سوگوار ہے تمام بازاریں اور تعلیمی ادارے سوگ اور احتجاج کے طور پر بندہیں جانبحق افراد کی تدفین تدفین آج نماز جمعہ کے بعد کے جائیگی۔
ضلع کرم میں پانچ اساتذہ سمیت اٹھ افراد کو گزشتہ روز فائرنگ کے دو واقعات میں قتل کیا گیا تھا آج دوسرے روز بھی ضلع بھر میں فضا سوگوارہے ضلع بھر میں واقعے کے خلاف سوگ منایا جارہا ہے تمام بازاریں اور کاروباری ادارے احتجاجآ سوگ کے طور پر بند ہیں جاں بحق افراد کی تدفین نماز جمعہ کے بعدکی جائے گی۔
تمام عدالتیں بھی سوگ کے طور پر بندکی گئی ہیں جبکہ صوبے بھر میں اساتذہ کے قتل کے خلاف اساتذہ برادری سراپا احتجاج ہے اور پاڑا چنار میں بھی اساتذہ نے احتجاجی مظاہرے شروع کردئیے ہیں۔ اساتذہ راہنما مطالبہ کر رہے ہیں کہ انہیں تحفظ فراہم کیا جائے اور اساتذہ کے قتل میں ملوث عناصر کے خلاف فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔
ان کا کہنا ہے کہ اساتذہ کے قتل میں مقامی لوگ اور طلبہ بھی ملوث ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سکول ٹیچر جانبحق ہوگیا تھا، واقعے کے بعد تری منگل ہائی سکول میں مسلح افراد نے سکول میں گھس کر مزید سات افراد کو قتل کردیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عمران کے مطابق دو واقعات میں پانچ اساتذہ اور تین ڈرائیور قتل ہوئے۔