سیاست

مذاکرات ناکام ہوئے تو عوام لانگ مارچ کے لیے تیار ہو جائیں: فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ان کی جماعت الیکشن کے حوالے سے حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات میں کامیابی چاہتی ہے لیکن ناکامی کی صورت میں اس نے اپنی حکمت عملی بھی ترتبیت دے دی ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ نہیں ہو سکتا کہ آئین کو ردی کا ٹکڑا اور عوام کو کیڑے مکوڑے سمجھ لیا جائے اور تحریک انصاف خاموش بیٹھ جائے مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں عوام بڑی تحریک کے لیے تیار ہو جائیں۔ تحریک کا آغاز کل لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں ریلی سے ہو رہا ہے، اس کا نقطہ عروج ایک تاریخی لانگ مارچ ہوگا۔

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات سپریم کورٹ کی تجویز پر رواں ہفتے کے آغاز میں شروع ہوئے تھے جسے حکمران اتحاد اور اپوزیشن کے درمیان انتخابات پر ہفتوں سے جاری تعطل میں ایک اہم پیش رفت سمجھا جا رہا ہے۔

مذاکرات کے لیے 2 بار بیٹھکوں کے بعد اب فریقین کے درمیان 2 مئی کو مذاکرات کا آخری دور متوقع ہے، تاہم بظاہر ایسا لگتا ہے کہ 2 مئی پی ٹی آئی اور حکومتی مذاکرات کاروں کے لیے ایک مشکل دن ہو گا، پی ٹی آئی 14 مئی سے پہلے اسمبلیاں تحلیل کروانے پر بضد ہے جبکہ حکومت اس مطالبے کو پورا کرنے کے موڈ میں نہیں دکھائی دے رہی۔

دونوں فریقین کے درمیان رواں ہفتے کے دوران قائم ہونے والے تعلقات کو سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے گھر پر رات گئے چھاپے نے بڑا دھچکا دیا ہے۔

دونوں بڑی جماعتوں کے اپنے اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے سے انکار کے بعد مذاکرات کے مثبت نتائج برآمد ہونے کے امکانات بہت کم نظر آرہے ہیں۔

Show More

Salman

سلمان یوسفزئی ایک ملٹی میڈیا جرنلسٹ ہے اور گزشتہ سات سالوں سے پشاور میں قومی اور بین الاقوامی میڈیا اداروں کے ساتھ مختلف موضوعات پر کام کررہے ہیں۔

متعلقہ پوسٹس

Back to top button