سیاست

نواز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات

سابق وزیراعظم نواز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات ہوئی۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نوازشریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات میں مریم نواز بھی موجود تھیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ محمد بن سلمان اور نواز شریف کی ملاقات مثبت رہی جب کہ شاہی محل میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان کے مسائل اور ان کے حل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم نوازشریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات پر جاری بیان میں کہا کہ اس ملاقات میں مریم نواز بھی موجود تھیں، اس دوران پاک سعودی برادرانہ تعلقات کے مزید فروغ پربات چیت ہوئی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملاقات میں پاکستان کو درپیش مسائل کے حل پر بھی بات چیت ہوئی اور نوازشریف نے سعودی قیادت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ پارٹی کے آفیشل ٹوئٹر پر بھی یہی بیان پوسٹ کیا گیا ہے۔ تاہم اب تک سعودی عرب نے اس ملاقات کی نہ تو تصدیق کی ہے اور نہ ہی تردید کی ہے۔

https://twitter.com/pmln_org/status/1649309896007987203

یاد رہے کہ نواز شریف لندن  اور ان کی بیٹی مریم نواز پاکستان سے 11 اپریل کو خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ عمرہ ادا کرنے سعودی عرب پہنچے تھے۔
Show More

Salman

سلمان یوسفزئی ایک ملٹی میڈیا جرنلسٹ ہے اور گزشتہ سات سالوں سے پشاور میں قومی اور بین الاقوامی میڈیا اداروں کے ساتھ مختلف موضوعات پر کام کررہے ہیں۔

متعلقہ پوسٹس

Back to top button