جرائم

جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 دہشت گرد ہلاک

جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے زرمیلان میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گرد مارے گئے جبکہ دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران پاک فوج کے دو جوان بھی شہید ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ لانس نائیک شعیب علی اور سپاہی رفیع اللہ نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، شہید لانس نائیک شعیب علی کا تعلق پاراچنار، سپاہی رفیع اللہ کا تعلق لکی مروت سے ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ممکنہ دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کےلیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کےلیے پرعزم ہیں، بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Show More

Salman

سلمان یوسفزئی ایک ملٹی میڈیا جرنلسٹ ہے اور گزشتہ سات سالوں سے پشاور میں قومی اور بین الاقوامی میڈیا اداروں کے ساتھ مختلف موضوعات پر کام کررہے ہیں۔

متعلقہ پوسٹس

Back to top button