ڈی جی میپ کے انتخابات مکمل، کابینہ کا اعلان کر دیا گیا
پاکستان کے ڈیجیٹل میڈیا ارادوں کے اتحاد ڈیجیٹل میڈیا الائنس پاکستان (ڈی جی میپ) نے نئی منتخب کابینہ کا اعلان کر دیا۔ نئی کابینہ 6 ارکان پر مشتمل ہے جو کہ مارچ 2025 تک ذمہ داریاں نبھائے گی۔
ڈی جی میپ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق آئی بی سی کے سبوخ سید صدر، بلوچستان وائسز کے عدنان عامر جنرل سیکرٹری اور دی پن پی کے ڈاٹ کام کی شازیہ محبوب کمیونیکیشن سیکرٹری منتخب ہوئی ہیں۔
کابینہ میں ٹرائبل نیوز نیٹ ورک (ٹی این این) کے طیب افریدی خیبر پختونخوا سے، نیٹیو میڈیا کی افشاں مصعب پنجاب سے اور بلوچستان 24 ڈاٹ کام کے غلام مرتضیٰ ظہری بلوچستان سے نائب صدور منتخب کئے گئے ہیں۔
15 مارچ 2023 کو منعقدہ Digi MAP کے سہ ماہی اجلاس کے دوران جنرل باڈی کی منظوری سے غلام مصطفیٰ (پریزم میڈیا) کو سندھ اور پامیر ٹائمز کے علی احمد کو گلگت بلتستان کی نائب صدارت کے عہدے عارضی طور پر حوالے کئے گئے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق سندھ اور گلگت بلستان کے نائب صدور کے ادارے چونکہ ڈی جی میپ کے مکمل رکن نہیں ہے اس لئے ان دونوں کو فی الحال عارضی طور پر کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔ تاہم ان کے متعلقہ اداروں کی ڈی جی میپ میں فل رکنیت کے ساتھ ہی یہ دونوں افراد بھی کابینہ کے مستقل رکن بن جائیں گے۔