جرائم

مردان: فائرنگ سے امام مسجد اور سی ٹی ڈی اہلکار جاں بحق

مردان کے تحصیل تحت بھائی خٹکو کلے میں جامع مسجد پر سی ٹی ڈی پولیس کے چھاپے کے دوران امام مسجد کے فائرنگ سے سی ٹی ڈی پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے جبکہ پولیس کے جوابی فائرنگ سے امام مسجد بھی چل بسے۔

ذرائع کے مطابق واقعہ کے بعد لوگوں نے پولیس کی کاروائی کےخلاف احتجاج کرتے ہوئے مین ملاکنڈ روڈ کو بلاک کرکے ہر قسم ٹریفک کے لئے بند کیا تھا تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین کو منتشر کر دیا اور روڈ کو عام ٹریفک کے لئے کھول دیا.

پولیس زرائع کے مطابق جہانگیر اباد خٹکو کلے کے جامع مسجد کے پیش امام مولانا فواد خان سکنہ بخشالی سی ٹی ڈی پولیس کو مطلوب تھا اور جمعہ کے روز سی ٹی ڈی پولیس کی ٹیم ان کے جامع مسجد پر چھاپہ مارا۔

پولیس کے مطابق امام مسجد تیسری منزل میں اپنے کمرے میں موجود تھے، پولیس نے مولانا فواد سے مکالمہ کیا کہ اپ ہمارے ساتھ تھانے چلے جاہیں تو وہ مان گئے، پولیس تیسری منزل سے نیچے آئی اور ایک اہلکار کو چھت پر چھوڑ دیا کہ اسی دوران مولانا فواد خان نے سی ٹی ڈی کے اہلکار عثمان شاہ سکنہ پار ہوتی مردان پر فائرنگ کی جس کے بتیجے میں وہ موقع پر دم توڑ گئے۔

پولیس کے بقول فرار ہونے کی غرض سے ملزم نے پولیس پر بھی فائرنگ شروع کی جس کے جواب میں پولیس کی  فائرنگ سے مولانا فواد شدید زخمی ہو گئے اور بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button