کوہاٹ میں 12 سالہ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے دینی مدرسے کے مہتمم گرفتار
خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں 12 سالہ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے دینی مدرسے کے مہتمم قاری عبدالحمید کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
کوہاٹ پولیس کے مطابق مبینہ ملزم نے اپنی 12 سالہ شاگرد لڑکی مسماۃ (م) کو درس کے وقت مسجد سے پیوست کمرے کے اندر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ ارتکاب جرم کے بعد متاثرہ لڑکی کو واقعے پر چپ رہنے کی دھمکی بھی دیتا رہا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ: مسلکی اختلاف یا کچھ اور؟ تین سہیلیوں نے مدرسہ کی استانی کو قتل کر دیا
مقامی پولیس کے مطابق مبینہ ملزم زیرو ڈھوک چور لکی کے ایک دینی مدرسے کا مہتمم اور مسجد کا پیش امام ہے جبکہ متاثرہ لڑکی کی رپورٹ پر ملزم قاری عبدالحمید کے خلاف فی الفور مقدمہ درج کرکے ملزم اور متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کرانے کے بعد مثبت رپورٹ آنے پر ملزم کو حراست میں لیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ ملزم کو عدالت سے جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد مزید تفتیش کیلئے انوسٹی گیشن ٹیم کے حوالے کر دیا گیا ہے۔