جرائم

ڈیرہ اسمعیل خان میں فورسز کی کارروائی، 3 شدت پسند مارے گئے

ڈیرہ اسمعیل خان میں فورسز کی کارروائی میں 3 شدت پسند مارے گئے اور ایک زخمی ہو گیا۔

زرائع کے مطابق ڈی آئی خان کی تحصیل درابن، علاقہ گرہ مستان میں پولیس، سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی، شدت پسندوں نے خفیہ ٹھکانوں سے فورسز پر حملہ کیا۔

سکیورٹی فورسز کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی، فائرنگ کے تبادلے میں 3 عسکریت پسند مارے گئے جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

مارے گئے شدت پسندوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تھا جب کہ شناخت منیب، جنید الرحمان اور شوکت کے نام سے ہوئی۔

یاد رہے کہ تین روز قبل نوشہرہ پولیس کو ٹارگٹ کر کے تین اہلکاروں کو شہید کر دیا گیا تھا۔ اور اس واقعہ کی ذمہ داری کالعدم ٹی ٹی پی نے قبول کی تھی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button