جرائم

نوشہرہ: پولیس وین پر فائرنگ، 3 اہلکار جاں بحق

خیبر پختونخوا پولیس کی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری، اس بار نوشہرہ پولیس کو ٹارگٹ کر کے تین اہلکاروں کو شہید کر دیا گیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عمر گنڈاپور کے مطابق اکوڑہ خٹک کے علاقے سوڑیا خیل میں پولیس وین پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی جس سے وین میں بیٹھے تین پولیس اہلکار شہید ہو گئے، شہید ہونے والوں میں منظور (مرزا تھانہ اکوڑہ خٹک)، کانسٹیبل امان اللہ اور وین ڈرائیور آیاز شامل ہیں۔

وقوعہ کے بعد ریسکیو 1122 نوشہرہ کی میڈیکل ٹیموں نے تمام شہید پولیس اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔

دوسری جانب کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل چارسدہ، تھانہ تنگی کی حدود میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک پولیس اہلکار کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

پولیس پی آر او کے مطابق مقتول پولیس اہلکار زرمست ایکسائز دفتر میں ڈیوٹی پر مامور تھا اور ڈیوٹی سے واپس گھر جا رہا تھا جب کنیور پل کے قریب اسے نشانہ بنایا گیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button