جرائم

چارسدہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

چارسدہ: تھانہ تنگی کی حدود میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک پولیس اہلکار کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس پی آر او نے ٹی این این کو بتایا کہ مقتول پولیس اہلکار زرمست ایکسائز دفتر کے نائٹ شفٹ میں ڈیوٹی پر مامور تھا اور ڈیوٹی سے واپس گھر جا رہا تھا جب کنیور پل کے قریب اسے نشانہ بنایا گیا۔

وقوعہ کے بعد پولیس نے علاقے کو محاصرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا جبکہ لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال تنگی منتقل کر دی گئی۔

پی آر او کے مطابق واقعے کی ذمہ داری تاحال کسی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی ٹانک میں اس طرح کا ایک واقعہ پیش آیا جب سرکلر روڈ نزد ٹانک اڈہ پر ایف سی بلوچستان کے سپاہی عثمان سکنہ ہیبتی بہادری کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا، فائرنگ سے ایک شخص زخمی بھی ہوا۔

اسی طرح کوئٹہ کے علاقے بلیلی میں ایک خودکش حملے میں دو ایف سی اہلکار جاں بحق جبکہ 24 زخمی ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے پر کے روز ایک اعلامیہ جاری کیا تھا جس میں تحریک کے جنگجوؤں کو حکم دیا گیا تھا کہ جو جہاں حکومتی یا فورسز کے اہلکاروں کو نشانہ بنا سکتے ہیں، وہ انہیں نشانہ بنائیں جس کے بعد اس طرح کی کارروائیوں میں تیزی آئی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button