جرائم

پشاور: جعلی چیک دینے والے مسلمان تاجر کو قید اور جرمانے کی سزا

پشاور کی ایک عدالت نے سکھ بزنس مین کو جعلی چیک دینے کے الزام میں مسلمان تاجر کو قید اور جرمانے کی سزا سنا دی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ پشاور محمد شعیب نے مسلمان شہری کی جانب سے سکھ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے کاروباری ساتھی کو 6 کروڑ 68 لاکھ روپے مالیت کا جعلی چیک دینے کے مقدمے میں نامزد ملزم کو جرم ثابت ہونے پر تین سال قید اور 20 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

مدعی مقدمہ گویندر سنگھ کی جانب سے کیس کی پیروی خالد خان مہمند ایڈوکیٹ نے کی، ملزم بلال اقبال پر الزام تھا کہ انہوں نے کاروباری ساتھی گوریندر سنگھ کو 6 کروڑ 68 لاکھ روپے کا باونس شدہ چیک دیا جس کے خلاف پولیس سٹیشن گلفت حسین میں 5 جنوری 2022 کو ایف آئی آر درج کی گئی۔

دوران سماعت مدعی مقدمہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اس کے موکل کو اپنے کارباری ساتھی نے لوٹا ہے اور انہیں جعلی چیک دے کر ان کی مالی مشکلات میں اضافہ کیا ہے۔

انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کسی بھی رعایت کا حقدار نہیں، عدلت نے دلائل مکمل ہونے پر ملزم کو 3 سال قید اور 20 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button