لائف سٹائلکھیل

شاہین بمقابلہ کیویز: کیا بارش سیمی فائنل میں رخنہ ڈال سکتی ہے؟

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا سیمی فائنل کل کھیلا جائے گا تاہم کیا بارش اس اہم میچ میں کوئی رخنہ دال سکتی ہے، کرکٹ شائقین پرجوش ہونے کے ساتھ ساتھ اس خدشے کا بھی شکار ہیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کل سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سیمی فائنل میں اگرچہ بارش کی انٹری کے کوئی خاص امکانات نہیں ہیں تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق سڈنی میں کل بارش کے 8 سے 24 فیصد امکانات ہیں، عام طور پر مطلع صاف رہے گا جبکہ جزوی طور پر ابر آلود بھی ہو سکتا ہے۔

ماہرین موسمیات کے مطابق کل سڈنی میں درجہ حرارت دن کے اوقات میں 22 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے جبکہ 15 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔

دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں سڈنی کرکٹ گراؤنڈ کی پچ سے متعلق بتایا گیا ہے کہ اس گراؤنڈ کی پچ ہمیشہ بلے بازوں کے لیے بہترین رہی ہے اس لیے دونوں جانب سے کل رنز اسکور کیے جانے کا امکان ہے جبکہ پہلے بلے بازی کرنے والی ٹیم 170 سے 180 تک کا ٹارگٹ دے سکتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ نئی بال سے بال کرانے والے بالرز کے لیے پچ مددگار ثابت ہو گی۔

بابر کی گھنٹوں اکیلے پریکٹس

سیمی فائنل سے قبل آج قومی ٹیم نے پریکٹس کے بجائے آرام کو ترجیح دی ہے تاہم کپتان بابر اعظم نے اکیلے گھنٹوں پریکٹس کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بابراعظم نے الگ سے ڈیڑھ گھنٹے پریکٹس کی جس دوران مینٹور میتھیو ہیڈن بھی موجود تھے۔

پاکستانی ٹیم نے سیمی فائنل سے قبل گراؤنڈ میں کوئی کرکٹ سیشن نہیں کیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button