پی ٹی آئی لانگ مارچ کے کنٹینر نے ایک اور جان لے لی
گوجرانوالہ پنڈی بائی پاس پر پی ٹی آئی کنٹینر نے ایک اور جان لے لی۔ ملٹی میڈیا جرنلسٹ ارشد چوہدری نے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ کے کنٹینر کی تیز رفتاری وجہ سے موٹرسائیکل پر سوار 14 سالہ لڑکا موقع پر جاں بحق جبکہ 11 سالہ بچہ شدید زخمی ہوگیا۔
ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا کینٹینر رانگ سائیڈ سے تیز رفتاری میں آرہا تھا۔ واقعے کے بعد شہریوں نے روڈ بند کرکے گھڑی چور کے نعرے لگانے شروع کردئیے۔
گوجرانوالہ پنڈی بائی پاس پر پی ٹی آئی کنٹینر نے ایک اور جان لے لی موٹرسائیکل پر سوار 14 سالہ لڑکا موقع پر جاں بحق جبکہ 11 سالہ بچہ شدید زخمی ہوگیاپی ٹی آئی کا کینٹینر رانگ سائیڈ سے تیز رفتاری میں آرہا تھا: ریسکیو
شہریوں نے روڈ بند کرکے گھڑی چور کے نعرے لگانے شروع کردئیے pic.twitter.com/f6FGVx1Wqv— Arshad Chaudhry (@arshdchaudhary) November 2, 2022
ارشد چوہدری نے اس حوالے سے ایک سٹوری بھی شیئر کی ہے۔
یاد رہے اس سے تین روز قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ میں شامل خاتون صحافی صدف نعیم عمران خان کے کنٹینر کے نیچے آکر جاں بحق ہوگئی تھی۔
صدف نعیم سادھوکی کے قریب جی ٹی روڈ پر کنٹینر کے نیچے آ کر جاں بحق ہو گئیں تھیں، وہ لانگ مارچ کے قافلے کے ساتھ ساتھ چلتی رہیں اور اس دوران کنٹیر کے ساتھ ساتھ بھاگتی ہوئی بھی نظر آئیں۔
حادثے کے بعد عمران خان اپنے کنیٹنر سے اتر آئے اور لانگ مارچ اگلے روز تک مؤخر کرنے کا اعلان کیا، عمران خان نے صدف نعیم کے جاں بحق ہونے پراظہار افسوس کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
صدف گزشتہ 12 سال سے صحافت سے منسلک تھیں، ان کا ایک بیٹا اور بیٹی ہیں جبکہ تین بہنوں اور ایک بھائی میں ان کا دوسرا نمبر تھا۔