لائف سٹائل

آغا خان میوزک ایوارڈ 2022 جیتنے والوں میں زرسانگہ بھی شامل

پنجابی و سرائیکی کے لوک فنکار سائیں ظہور اور خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والی لوک گلوکارہ زر سانگا کو ’آغا خان میوزک ایوارڈ 2022‘ سے نوازا گیا ہے۔

اس بار دوسرے آغا خان ایوارڈ کے لیے پاکستان، بھارت، افغانستان، ایران، موریطانیہ اور برطانیہ سمیت دیگر ممالک کے فنکاروں کو منتخب کیا گیا ہے۔

مجموعی طور پر ایوارڈز کے لیے 10 گلوکاروں کا اعلان کیا گیا ہے، تاہم دیگر گلوکاروں کو خصوصی اور اعزازی ایوارڈز بھی دیئے جائیں گے۔

خیال رہے کہ پرنس کریم آغا خان نے آغا خان ایوارڈ فار آرکیٹکچر کا 1980 میں جبکہ آغا خان میوزک ایوارڈ کا 2018 میں اجرا کیا جبکہ پہلا میوزک ایوارڈ  2019 میں دیا گیا تھا، نوبل انعام کے مساوی اس ایوارڈ کا انعقاد ہر تین سال بعد کیا جاتا ہے۔

ہہ بھی واضح رہے کہ آغا خان ایوارڈز کے ساتھ ملنے والی رقم بھی کم و بیش اتنی ہی ہے جتنی نوبل پرائز کی رقم ہے، ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو مشترکہ طور پر پانچ لاکھ ڈالرز دیئے جاتے ہیں۔ نقد رقم کے علاوہ بھی پیشہ ورانہ طور پر ان فنکاروں کو سپورٹ کیا جاتا ہے۔
اس سال پاکستان سے زر سنگہ اور سائیں ظہور کے علاوہ میوزک ایوارڈ جیتنے والوں میں انڈیا سے استاد ذاکر حسین اور افغانستان سے داؤد خان سدوزئی سمیت دنیا بھر سے آرٹسٹ شامل ہیں، 15 ناموں میں سے صرف ایک کا تعلق انگلینڈ سے ہیں جبکہ باقی پسماندہ علاقوں میں فن کا دیا روشن رکھنے والے فنکار ہیں، ان میں زیادہ تر وہ لوگ ہیں جن کے فن کو ان کے معاشروں میں وہ توقیر نہیں ملی جس کے وہ حق دار ہیں۔
Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button