مسلسل تین اتواروں کو بچیوں کو جنسی درندگی کا نشانہ بنانے اور قتل کرنے والا ملزم عدالت پیش
پشاور کینٹ ایریا میں تین بچیوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو عدالت نے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
ملزم سہیل کو آج بروز جمعہ سخت سیکیورٹی میں بکتربند گاڑی میں مجسٹریٹ کی عدالت تک لایا گیا، پولیس نے عدالت سے ملزم کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی کہ ملزم سے مزید تفتیش کی ضرورت ہے۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم کو ایک روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
سہیل کو گزشتہ روز پولیس نے پشاور میں رواں مہینے تین بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور دو کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے حلیہ بدل کر بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ملزم نے 3 جولائی کو ریلوے کالونی میں دس سالہ بچی کو زیادتی کرکے قتل کر دیا تھا، 10 جولائی کو گلبرگ میں دوسری بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ 17 جولائی کو ملزم نے کالی باڑی میں تیسری بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا تھا۔
گزشتہ روز انسپیکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری نے ملزم کو میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے بتایا تھا کہ شہر کے اندر جولائی کے مہینے میں 3 اتواروں کو 3 گھناونے جرائم میں تین کم معصوم بچیوں کو وحشت کا نشانہ بنایا گیا جن میں بعد ازاں 2 بچیوں کو قتل بھی کیا گیا جبکہ ایک حیات ہے۔ تینوں واقعات میں مماصلت اتوار کا دن اور بچیوں کا کم عمر ہونا تھا۔
آئی جی پولیس نے بتایا کہ پولیس کے لیے ملزم تک رسائی ایک چیلنج تھا، پہلے دونوں واقعات میں پولیس کو کوئی شواہد نہیں مل رہے تھے جبکہ 17 جولائی کو آخری واقعہ میں کچھ شواہد ہاتھ آئے تھیں۔ جس کے بعد ہزاروں گھنٹوں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز دیکھنے اور لاتعداد مشکوک افراد سے سوالات اور جیو فینسنگ کو چیک کیا گیا۔ آئی جی نے بتایا کہ اچھی خبر یہ ہے کہ وہ درندہ اور قاتل سہیل اب قانون کی گرفت میں ہے اور قانون کے مطابق اپنے انجام کو پہنچے گا۔
پولیس کے مطابق ملزم سہیل ہر وقوعہ کے بعد بیس اور جگہ بدلتا رہتا تھا ۔تیسرے واقعے کے بعد جائے وقوعہ سے اہم شواہد ملنے پر ملزم کی گرفتاری ممکن ہوئی۔ انوسٹی گیشن کے دوران گلبرگ کے علاقے میں عمارت کی سی سی ٹی وی فوٹیچ میں ملزم کو بچی کو اٹھاتے ہوئے دیکھا گیا جس سےگرفتاری میں مدد ملی۔
تیسرےواقعے میں ملزم نے صدر کالونی میں ایک بچی کو ٹافیا دینے کے بعد بہانے پاس بلایا اورمسجد کے احاطے میں ایک مکان میں لے گیا وہاں پر بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا, ملزم سہیل بچیوں کے ساتھ زیادتی کا عادی تھا اور واردات کے لئے مسلسل تین اتواروں کا انتخاب کیا تھا۔