کھیل

ایشیا کپ: پاکستان نے آخری منٹ میں گول کر کے بھارت کے خواب چکناچور کر دیئے

ایشیا ہاکی کپ کے سنسنی خیز مقابلے کے آخری منٹ میں گول سکور کرکے پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو یقینی فتح سے محروم کردیا اور میچ ایک، ایک گول سے برابر رہا۔

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کو میچ کے آخر تک ایک گول کی برتری رہی مگر کھیل کے آخری منٹ میں پاکستان کے رانا عبدالوحید نے گول سکور کرکے قومی ٹیم کو شکست سے بچا لیا اور روایتی حریف کے فتح کے خواب ملیا میٹ کر دیئے۔

بھارت کی جانب سے کارتی سلوم نے گول سکور کیا جبکہ پاکستان کے گول کیپر حسین اکمل کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

ہاکی ایشیا کپ (Hockey Asia Cup) ایک بین الاقوامی مردوں اور خواتین کا فیلڈ ہاکی ٹورنامنٹ یے جس کا انعقاد ایشیائی ہاکی فیڈریشن کرتی ہے۔ ہاکی ایشیا کپ کے مردوں کے مقابلے 1982 میں شروع ہوئے جب کہ خواتین کے مقابلہ ایک سال بعد غیرسرکاری طور پر شروع ہوئے جنہیں 1985 میں رسمی طور پر شامل کر لیا گیا۔

خیال رہے کہ پہلے تین کپ، 1982، 1985 اور 1989 میں پاکستان فاتح رہا ہے، اسی طرح 2003، 2007 اور 2017 کے فائنل مقابلوں میں بھارت نے کامیابی حاصل کی ہے جبکہ ایشیا کپ، سب سے زیادہ، چار مرتبہ (1993، 1999، 2009 اور 2013) جنوبی کوریا نے اپنے نام کیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button