سیاست

بلدیاتی انتخابات: 58 تحصیل کونسلوں کے نتائج مکمل، پی ٹی آئی 24 میں کامیاب

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری، گزشتہ رات گئے تک موصول غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق 65 تحصیل کونسلوں میں سے 58 کے نتائج مکمل، پی ٹی آئی 24 تحصیل کونسلوں میں کامیاب ہو گئی۔

نتائج کے مطابق جے یو آئی 10 نشستوں کے ساتھ دوسرے، مسلم لیگ ن 5 سیٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر آئی ہے، اس کے علاوہ جماعت اسلامی 3، پیپلز پارٹی 2، عوامی نیشنل پارٹی 2 اور 8 تحصیل کونسلوں میں آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں جبکہ قومی وطن پارٹی، پاکستان راہ حق پارٹی اور مجلس وحدت المسلین ایک، ایک تحصیل کونسل میں کامیاب ہوئی ہیں۔

نتائج کے بعد وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کامیابی پر پارٹی کارکنوں کو مبارکباد دی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کے پی کی عوام نے غیرملکی آقاؤں کے ہاتھوں بکنے والے غداروں کو بھرپور طریقے سے مسترد کر دیا ہے، بلدیاتی انتخابات کے نتائج تمام غداروں کے اپنے حلقوں میں جانے کیلئے تنبیہہ ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزیر خزانہ کے پی تیمور خان جھگڑا نے سوشل میڈیا پر ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف نے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں  نشستوں پر کامیابی حاصل کر کے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button