صحت

خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ افراد کے لئے صرف ایک ڈینٹل سرجن موجود ہے

 

شاہد خان

خیبر پختونخوا کی 98 فیصد آبادی دانتوں کی مختلف بیماریوں کا شکار ہیں لیکن صوبے کے 4 اضلاع کے علاوہ کسی ضلع میں دانتوں کا ہسپتال موجود نہیں۔
سپیشل سیکرٹری صحت خیبرپختونخوا ڈاکٹر فاروق جمیل کہتے ہیں صوبے میں ڈینٹل کالجوں اور ڈینٹل سرجنز کی شدید کمي ہے لیکن صوبائی حکومت کی کوشش ہے کہ صوبے میں نہ صرف ڈینٹل کالجز کی تعداد بڑھائے بلکہ ڈینٹل سرجنز کی کمی کو بھی پورا کیا جائے۔

صوبائی حکومت کی سنجیدگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ پہلے اس صوبے میں صرف ایک ہی ڈینٹل کالج تھا لیکن اب ڈینٹل کالجروں کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔ حکومت دانتوں کے امراض کے حوالے سے خصوصی کام کررہی ہے اور جلد مختلف اضلاع کے ہسپتالوں کے لئے ڈینٹل الات خریدے جائیں گے۔

ڈبلیو ایچ او کے سینڈرڈز کے مطابق ہر 10ہزار افراد کے لئے ایک ڈینٹل سرجن کا ہونا ضروری ہے جبکہ اس وقت خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ افراد کے لئے صرف ایک ڈینٹل سرجن موجود ہے۔

ورلڈ اورل ڈے کے حوالے سے پشاور کے ایک نجی ہسپتال میں دانتوں اور منہ کے امراض سے متعلق آگاہی پروگرام اور واک کا اہتمام کیا گیا ۔پروگرام میں طلبہ نے ماڈلز، پوسٹرز اور تصاویر کے ذریعے لوگوں کواگاہی فراہم کرنے کی کوشش کی گئی۔ طلبہ کے مطابق ماڈلز پوسٹرز اور تصاویر کے ذریعے عام فہم لوگ اسانی سے دانتوں کے امراض کو سمجھ سکتے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button