بلاگزتعلیم

پوری کلاس میں زیادہ تر کو یہ تک معلوم نہیں تھا کہ 23 مارچ کو کیا ہوا تھا

 

انیلا نایاب

وہ صبح مجھے آج بھی یاد ہے جب ایک تیز دھماکے کی آواز کے ساتھ میری آنکھ کھلی، چونکہ ان دنوں کافی بم بلاسٹ ہوتے تھے تومیں سمجھی شاید پھر سے کوئی دھماکہ ہوا ہے. میں ڈر کے مار ے امی کے پاس گئی جو کچن میں ناشتہ بنا رہی تھیں۔ میں نے امی سے کہا "امی شاید پھر سے دھماکہ ہوا ہے "امی نے ہنس کر کہا نہیں بیٹا یہ توپ کی آواز ہے. میں نے حیرانگی سے ماں کو دیکھا تو انہوں نے جواب دیا کہ آج 23 مارچ ہے 23 مارچ 1940 کو قرارداد پاکستان منظور ہوا تھا تب سے لے کر اب تک یہ دن منایا جاتا ہے اور اس دن کی مناسبت سے توپوں کی سلامی دی جاتی ہے۔

کل 22 مارچ کو جب سکول میں بچوں کو چھٹی کا بتایا تو بچےکافی خوش تھے کہ کل تو چھٹی ہے۔ میں نے جب پوچھا کہ کیوں چھٹی ہے؟ تو پوری کلاس میں صرف چند بچوں کو پتہ تھا باقی سب چھپ ہوگئے اُن کو یہ تک معلوم نہیں تھا کہ 23 مارچ کو کیا ہوا تھا مجھے بیحد افسوس ہوا کہ تعلیم تو عام ہوگئی ہے اور بچے ٹھو کر یاں بھر بھر کے نمبر لیتے ہیں لیکن افسوس کہ انکی معلومات عامہ نا ہونے کے برابر ہے۔

آجکل تعلیم صرف زیادہ نمبر لینے کے لیے اور مقابلہ کرنے کے لئے حاصل کی جاتی ہے .رٹے کا رواج عام ہو چکا ہے۔ ہر کوئی زیادہ نمبر لینے کی دوڑ میں حصہ لیتا ہے لیکن افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ آجکل کے تقریباً زیادہ تر سکول کے بچوں کو یہ نہیں معلوم کہ قرار داد پاکستان ہے کیا اور کس مقصد کے لیے یہ ہم یہ دن مناتے ہیں اسکے پیچھے ہماری تاریخ کیا ہے؟ ہر ماں باپ کی کوشش ہوتی ہے کہ اس کا بچہ کسی ایسے سکول میں تعلیم حاصل کریں جس میں نمبر زیادہ آئے یہ کبھی بھی نہیں سوچتے کہ ہمارے بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ علم بھی ملے تاکہ مستقبل میں وہ نئی نسل کو اس سے آراستہ کریں یوم پاکستان ,پاکستان کی تاریخ کا ایک اہم دن ہے جس کو قراداد لاہور بھی کہا جاتا ہے یہں وہ دن ہے جو قیام پاکستان کا باعث بنا۔

ہمیں انے والی نسل کو تعلیم یافتہ ہونے کے ساتھ ساتھ شعوریافتہ بھی بنائے ہماری غلطی ہے کہ ہم بچوں کو پڑھا تے ہیں لیکن کبھی سمجھانے کی کوشش نہیں کرتےماں کی گود بچوں کی اولین درسگاہ ہے افسوس آجکل کی ماؤں کے پاس وقت ہی نہیں ہے کہ وہ بچوں کو وقت دیں۔ اور اپنے ملک و ثقافت کی تاریخ ایک کہانی کی صورت میں سمجھائے تاکہ انکے ذہنوں میں ہمیشہ کے لیے نقش ہوجائے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button