جرائم

شمالی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ کا ایک اور واقعہ، میرعلی کے مین بازار میں پولیس اہلکار قتل

شمالی وزیرستان میں تارگٹ کلنگ کا سلسلہ تھم نا سکا، تحصیل میرعلی میں اس نوعیت کے ایک اور واقعے میں ایک پولیس اہلکار اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

زرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے میرعلی کے مین بازار میں پولیس اہلکار غنی خان ولد محمد علی خان کو ٹارگٹ کر کے قتل کر دیا جبکہ ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

مقامی پولیس کے مطابق غنی خان کا تعلق سپین وام گاؤں شمیری سے ہے، پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا اور مزید تفتیش شروع کر دی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button