کھیل

خواہش ہے پاکستانی کھلاڑی بھی رومانیہ کرکٹ ٹیم کا حصہ بنیں۔ عبدالشکور خان

رومانیہ کرکٹ بورڈ کے سی ای او عبدالشکور خان نے آج جمرود سپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا۔

اس موقع پر پیٹرن اِن چیف خیبر کرکٹ ایسوسی ایشن حاجی تیمور، کے پی کے اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری انجینئر سیف الاسلام آفریدی، پی سی بی بورڈ آف گورنرز کبیر احمد خان،سابقہ جنرل سیکرٹری کے سی اے عبداللہ، سیکرٹری فنانس واحد گل اور میڈیا کوآرڈینیٹر ایاز رضا اور کھلاڑیوں نے سی ای او رومانیہ کرکٹ بورڈ عبدالشکور خان کا شاندار استقبال کیا۔

دورے کے موقع پر سی ای او عبدالشکور خان کا کہنا تھا کہ رومانیہ کرکٹ ٹیم ٹی ٹونٹی میں آئی سی سی رینکنگ میں 38ویں اور یورپ میں دسویں نمبر پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ پاکستانی کھلاڑی بھی رومانیہ کرکٹ ٹیم کا حصہ بنیں اور اس مقصد کے لئے انہوں نے آج جمرود سپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا ہے۔

عبدالشکور خان نے حاجی تیمور کو رومانیہ کے دورے کی دعوت بھی دی اور کہا کہ رومانیہ کرکٹ ٹیم کو ٹاپ پر لانے کے لئے یہاں سے کوچ بھی رومانیہ بلائے جائیں گے۔

کرکٹ میں شاندار خدمات پر انہوں نے حاجی تیمور کی تعریف کی اور ان کو یادگار کے طور پر رومانیہ کرکٹ ٹیم کا کٹ بھی دیا۔ آخر میں حاجی تیمور نے رومانیہ کرکٹ بورڈ کے سی ای او عبدالشکور خان کا شکریہ ادا کیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button