جرائم
لنڈیکوتل میں جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ، تین بھائیوں سمیت پانچ افراد جاں بحق
خیبر لنڈیکوتل میں جائیداد تنازعہ پر فریقین کے درمیان فائرنگ،جس کے نتیجے میں تین بھائیوں سمیت پانچ افراد جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق لنڈیکوتل چروازئے پولیس چیک پوسٹ کے قریب جائیداد تنازعہ پر فریقین کے درمیان فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں تین بھائیوں سمیت پانچ افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں میرمت،شین زر،مالے خان،نیازمین اور مخابر جاں بحق جبکہ زخمیوں میں منشی گل اور افسر شامل ہیںجن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جنہیں طبی امداد کے لئے لنڈیکوتل ہسپتال سے پشاور منتقل کردیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ جاں بحق افراد اور زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔
پولیس کے مطابق فریقین شاہ ولی اور توکل خاندان کے درمیان عرصہ سے اختلافات چل رہے تھے جبکہ واقعے کی ایف آئی ار لنڈیکوتل تھانے میں درج کی گئی۔