سیاست

حریم شاہ نے آصف علی زرداری کو کیا تجویز دی ہے؟

ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ’بھٹو زندہ ہے‘ کے نعرے کو چھوڑ کر خود بھٹو جیسے بنیں۔

حریم شاہ  نے حال ہی میں نجی چینل ڈان نیوز کے مارننگ شو میں شرکت کے دوران اپنے کیریئر کے حوالے سے گفتگو کی اور سیاستدانوں کو مشورے بھی دیے۔

پروگرام میں ایک سوال پر انہوں نے ماہرہ خان، صبا قمر اور سجل علی کو اپنی پسندیدہ اداکارائیں قرار دیا مگر حریم شاہ نے کہا کہ اب وہ خود اتنی مشہور ہو چکی ہیں کہ انہیں کسی اداکار یا اداکارہ کے ساتھ ویڈیو یا تصویر بنانے کی خواہش نہیں رہی۔

ایک اور سیگمنٹ میں حریم شاہ نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، پیپلزپارٹی کے چیئرمین  بلاول بھٹو زرداری اور وزیرداخلہ شیخ رشید کو اپنا پسندیدہ سیاستدان قرار دیا۔ حریم شاہ نےکچھ  سیاستدانوں کو مشورے بھی دیے لیکن بلاول بھٹو کو کوئی مشورہ نہیں دیا اور اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ بلاول ان کے پسندیدہ سیاستدان ہیں تو پھر وہ انہیں مشورہ کیسے دے سکتی ہیں؟

ایک سول کے جواب میں  انہوں نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز کی بہادری کی تعریف کی اور تجویز دی کہ انہیں یوں ہی آگے بڑھنا چاہیے اور وہ ایک خاتون ہوکر سیاست میں اچھے مقام پر پہنچ چکی ہیں۔

حریم شاہ نے فردوش عاشق اعوان کو وزن کم کرنے کا مشورہ دیا جبکہ وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو مشورہ دیا کہ وہ  کوئی بھی بات کرنے سے پہلے سوچ لیا کریں۔ ٹک ٹاک سٹار نے سابق صدر آصف علی زرداری کو تجویز دی اور کہا کہ وہ ’کل بھی بھٹو زندہ تھا، آج بھی بھٹو زندہ ہے‘ کے نعرے کو چھوڑ کر خود اپنی پہچان بنائیں اور ’بھٹو‘ جیسے بنیں۔

حریم شاہ نے مزید کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو بہادر شخص تھے لیکن اب وہ اس دنیا میں نہیں رہے اور ان کی بہادری کی تعریفیں عوام بھی کرتے ہیں مگر آصف زرداری کو ان کی بہادریوں کو گنوا کر خود کو کیش نہیں کروانا چاہیے۔

پروگرام کے دوران ان کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری کو خود اپنی پہچان ’بھٹو‘ جیسی بنانی چاہیے اور  ’بھٹو‘ کی پہچان بننا چاہیے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button