بلدیاتی انتخابات: پی ٹی آئی چار بڑے شہروں میں سٹی میئر کا الیکشن ہار گئی
پی ٹی آئی کو خیبرپختونخوا کے بلدیاتی الیکشن میں بڑا دھچکا لگ گیا، پشاور مردان،کوہاٹ اور بنوں میں سٹی میئرکا الیکشن ہار گئی۔
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پشاور کی میئرشپ کے لیےجے یو آئی ف کے زبیر علی نے 24ہزار 80 ووٹ لے کر میدان مار لیا ہے۔ تحریک انصاف کے رضوان بنگش 21ہزار 148ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
بنوں میں بھی سٹی میئر کے الیکشن میں جے یو آئی ف نے جیت سمیٹ لی ہے۔ غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق ،جےیو آئی کے امیدوار عرفان اللہ 37 ہزار سے زائد ووٹوں کے ساتھ آگے ہیں۔ پی ٹی آئی کے اقبال جدون 24ہزار ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبرپر ہیں۔
کوہاٹ میں سٹی میئر کے الیکشن میں جے یو آئی ف آگے ہیں۔ غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق ، جے یو آئی کے امیدوار شیر زمان 19ہزار ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر، آزاد امیدوار شفیع اللہ کا 18ہزار ووٹوں کے ساتھ دوسرا نمبر ہے۔
مردان میں سٹی میئر کے انتخاب میں اے این پی کو واضح برتری حاصل ہے۔ غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق ، عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار حمایت اللہ 27ہزار سے زائد ووٹوں کے ساتھ سب سے آگے ہیں۔ جے یو آئی کے امانت شاہ 18 ہزار ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔