لائف سٹائل

ملک بھر میں پٹرول پمپس بند، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن  نے ملک بھرمیں ہڑتال  کردی ہے جس سے شہریوں کو  پیٹرول کے حصول کے لیے مشکلات کا سامنا ہے۔

آج صبح 6 بجے سے ملک بھر میں  پٹرول پمپ بند کر دیئے گئے ہیں، صرف ایمبولنس کو پٹرول مہیا کیا جائے گا۔ لاہور، کراچی، کوئٹہ، پشاور سمیت ملک بھر میں پیٹرول کی فراہمی روک دی گئی ہے۔

ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور چترال میں بھی پیٹرول پمپس بند رہیں گے۔گزشتہ رات سے پیٹرول بھروانے کے لیے پمپس کے باہر گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگی رہیں۔ پیٹرولیم ڈیلرز کی جانب سے کمیشن مارجن 3 سے 6 فیصد کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے، تاہم شیل پاکستان نے پیٹرول کی فراہمی جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کمپنی آپریٹڈ ریٹیل سائٹ سےتیل کی فراہمی جاری رہے گی۔ دوسری جانب اوگرا پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی نے ہڑتال کا نوٹس لیتے ہوئے  پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے، جبکہ تیل سپلائی میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔

ترجمان اوگرا کے مطابق صورتحال کی مانیٹرنگ کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ ڈیلرز مارجن میں اضافے سے متعلق چند عناصر پٹرول کی سپلائی میں خلل ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں، تیل سپلائی میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button