جرائم

باجوڑ: جے یو آئی کے رہنماء مفتی سلطان محمد شہید کے چھوٹے بھائی سکول کے باہر قتل

باجوڑ میں گورنمنٹ ہائی سکول نمبر کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے محمد الیاس نامی طالبعلم جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ محمد الیاس پرچہ دے کر سکول سے جیسے ہی باہر نکلا نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جان بحق ہو گیا۔

محمد الیاس جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی اسمبلی کے امیدوار مفتی سلطان محمد شہید کے چھوٹے بھائی تھے۔

یاد رہے کہ مفتی سلطان محمد کو دو سال قبل گھر کے قریب فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔

وقوعہ کے بعد محمد الیاس کی لاش ہیڈ کواٹر خار ہسپتال منتقل کر دی گئی، بعد ازاں مظاہرین نے لاش کے ہمراہ سول کالونی گیٹ کے سامنے مظاہرہ شروع کیا جو آخری اطلاعات تک جاری ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button