کھیل

ٹی 20 سیریز: شاہینوں نے بنگالی ٹائگرز کو وائٹ واش کر دیا

پاکستان نے باؤلرز کی عمدہ کارکردگی کی بدولت بنگلہ دیش کو تیسرے ٹی20 میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-3 سے کلین سوئپ مکمل کر لیا۔

میچ کے آخری اوور میں اس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہو گئی جب یکے بعد دیگر پاکستان کی تین وکٹیں گریں۔ آخری گیند پر پاکستان کو دو رنز درکار تھے، اس وقت محمد نواز نے چوکا لگا کر سیریز کا اختتام کر دیا۔

پاکستان کی پہلی وکٹ کپتان بابر اعظم کی صورت میں گری جو 19 رنز پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ دوسری وکٹ محمد رضوان کی گری جنہیں شہید الاسلام نے آؤٹ کیا۔ سرفراز احمد، حیدر علی اور افتخار آخری اوور محمد اللہ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے محمد وسیم نے چار اوورز میں 15 رنز دے کر دو جبکہ سپنر عثمان قادر نے چار اوورز میں 35 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل بنگلo دیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو آغاز میں ہی پہلی وکٹ صرف 7 کے مجموعی اسکور پر گر گئی جس کے بعد محمد نعیم اور ون ڈاؤن آنے والے شمیم حسین نے سکور آگے بڑھایا، محمد نعیم نے 47 جب کہ شمیم حسین نے 22 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستانی بولنگ اٹیک کے آگے بنگلہ دیش کی بیٹنگ ایک بار پھر خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکی اور کوئی بھی بنگلo دیشی کھلاڑی بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہا جس کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں میزبان ٹیم 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 124 رنز ہی بنا سکی۔

پاکستان کی جانب سے محمد وسیم اور عثمان قادر نے 2، 2 جبکہ شاہنواز دھانی اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

خیال رہے کہ ڈھاکہ شیرِ بنگلہ سٹیڈیم میں سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان کے نوجوان بولر شاہنواز دھانی نے ڈیبیو کیا ہے۔ انہوں نے اپنے پہلے اوور میں نجم الحسین کو بولڈ کر کے کرئیر کی پہلی وکٹ حاصل کی ہے۔

ٹیم میں سرفراز احمد کو بھی شامل کیا گیا۔ بلے باز افتخار احمد کی بھی پاکستان کے پلیئنگ سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔

فخر زمان اور عماد وسیم کو آرام کا موقع دیا گیا ہے جبکہ عثمان قادر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ مڈل آرڈر بلے باز شعیب ملک بیٹے کی علالت کے سبب سیریز کے آخری میچ کے لیے دستیاب نہیں تھے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button