بوگس امیدوار بٹھانے والا طالبعلم 6 سال تک امتحانات کیلئے نااہل قرار
مردان بورڈ نے جعلی امیدوار شفیع اللّه کے بھائی طلحہ سلیم کو 6 سال امتخانات کے لیے نااہل کر دیا، طلحہ سلیم جعلی اور بوگس امیدوار شفیع اللّه ولد سلیم اللّه کے کیس میں ملوث تھا۔
زرائع کے مطابق مردان بورڈ کے نویں کلاس کے امتخان میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے گڑھی کپورہ مردان کے بوگس امیدوار شفیع اللّه ولد سلیم اللّه کے کیس میں ملوث مرکزی کردار طلحہ سلیم ولد سلیم اللہ کو مردان بورڈ نے 6 سال امتخانات کے لیے نااہل کر دیا۔
حکام کے مطابق طلحہ سلیم کے تمام پرچے کینسل کر دیئے گئے ہیں جبکہ مزید قانونی کارروائی بھی جاری ہے۔
بورڈ حکام کے مطابق طلحہ سلیم اور اس کے والد سکول ٹیچر سلیم اللّه نے مل کر شفیع اللّه کو طلحہ کی جگہ پرچے حل کرنے کے لیے بٹھایا تھا جو کہ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تھا اور اس پر ایف آئی آر بھی ہو چکی تھی۔
عوامی حلقوں، سٹوڈنٹس اور میڈیا نے مردان بورڈ حکام اور انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہا ہے جس سے آنے والی نسلوں کو جعل سازی، دونمبری، دھوکہ دہی، ناجائز اور غیرقانونی کاموں سے بچایا جا سکے گا۔