کھیل

ورلڈ کپ: افغانستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ، بھارت کی نظریں بھی اس میچ پر

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں گروپ 2 کے اہم ترین میچ میں افغانستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ابو ظبی میں کھیلے جارہے سپر 12 مرحلے کے 40 ویں میچ میں نیوزی لینڈ اور افغانستان کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں جس میں افغانستان کے کپتان محمد نبی نے ٹاس جیتا اور کیوی کپتان کین ولیمسن کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا فیصلہ افغانستان کی کارکردگی پر منحصر ہے ،آج اگر افغانستان کی ٹیم کیویز سے فتح حاصل کرلیتی ہے تو بھارت سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔

بصورتِ دیگر نیوزی لینڈ کے جیتنے کی صورت میں بھارتی ٹیم اپنے ملک لوٹ جائے گی۔

آج پاکستان کرکٹ ٹیم بھی سپر 12 مرحلے میں اپنا آخری میچ  شام سات بجے سکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

گروپ 1 سے آسٹریلیا اور انگلینڈ سیمی فائنل میں پہنچ چکے ہیں جب کہ گروپ  2 سے پاکستان بھی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button