جرائم
پشاور: چارسدہ پولیس کا اہلکار تھانہ متھرا کی حدود میں قتل
پشاور: چارسدہ پولیس کے اہلکار کو تھانہ متھرا کی حدود میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا، متھرا پولیس کے مطابق متھر شہید اہلکار اے ایس آئی امتیاز خان کو کورٹ سے واپسی پر نشانہ بنایا گیا۔
وقوعہ کے بعد ایس ایس پی آپریشنز ہارون رشید نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا جبکہ ایس ایس پی انوسٹی گیشن اور ایس پی رورل بھی ان کے ہمراہ جائے وقوعہ پر موجود تھے، ایس ایس پی آپریشنز نے تفتیشی عمل کا جائزہ لیا اور تفتیشی ٹیم کو باریک بینی سے تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھنے کی ہدایت کی جس کے بعد واقعہ سے متعلق جامع تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
ایس ایس پی آپریشنز ہارون رشید کا اس موقع پر کہنا تھا کہ واقعہ میں ملوث عناصر کو جلد بے نقاب کیا جائے گا، سائنسی خطوط پر استوار تفتیش کے دوران موبائل ڈیٹا، جیو فینسنگ سمیت دیگر اہم شواہد بھی اکٹھے کئے جا رہے ہیں۔