سیاستعوام کی آواز

خیبرپختونخوا بجلی اور گیس لوڈشیڈنگ، وزیراعلیٰ کا وفاق کو خط

خیبرپختونخوا کے وزیراعلی محمود خان نے صوبے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ زیادہ بل اور گیس کی لوڈشیڈنگ پر وفاق کو خط لکھ دیا ہے۔

اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی نے لکھے جانے والے خط میں مؤقف اختیار کرتے ہوئے خبردارکیا ہے کہ  اگر لوڈ شیڈنگ، زیادہ بل آنے اور کم وولٹیج کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو امن وامان کا مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے۔

وزیراعلیٰ محمود خان نے مزید لکھا ہے کہ امن وامان کی صورتحال خراب ہونے سے صوبائی حکومت کی ساکھ متاثر ہوگی۔ انہوں ںے واضح طور پر کہا ہے کہ بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث لوگ پریشان ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی کے نے خط میں وفاق کو آگاہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ صوبہ بجلی اور گیس پیدا کرتا ہے لیکن اس کے باوجود لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس کی وجہ سے صوبے کی معاشی صورتحال پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ وزیراعلیٰ کے پی نے وفاق سے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہروں سے حکومت کا امیج بھی متاثر ہو رہا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button