خیبر پختونخوا
معروف لکھاری اور اداکار نذر محمد طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
پاکستان ٹیلی وژن پشاور کا ایک اور بڑا نام، معروف لکھاری اور اداکار نذر محمد طویل علالت کے بعد اس دارفانی سے کوچ کر گئے۔
یاد رہے کہ نذر محمد پر چار سال قبل جولائی میں فالج کا حملہ ہوا تھا، فالج کے علاو وہ دل اور دیگر مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے، زرائع کے مطابق جو آج وفات پا گئے، ان کی نمازہ جنازہ آج بڈھ بیر محلہ بن خازی میں ادا کی گئی۔
نذر محمد یکم جولائی 1947ء کو پشاور میں پیدا ہوئے، 1976ء میں باقاعدہ طور پر پاکستان ٹیلی ویژن سے اداکار کی حیثیت سے اپنے کرئیر کا آغاز کیا۔
1985ء میں باقاعدہ طور پر پی ٹی وی کیلئے پشتو سیریل لکھ کر ایک لکھاری کی حیثیت سے سامنے آںے والے نذر محمد پی ٹی وی اور دیگر نجی چینلوں کیلئے بائیس ڈرامہ سیریلز لکھ چکے ہیں جن میں ”جانان”، ”سرگردان” اور ”منڑے پہ شمار دی” نمایاں ہیں۔
اس کے علاوہ انہوں ٹی وی شو ”اباسین” کیلئے نا صرف خاکے لکھے بلکہ عالمزیب مجاہد کے ساتھ اداکاری بھی کی جو کافی مقبول ہوئے۔ بے شمار سٹیج شوز، ٹی وی اور سی ڈی ڈرامے اس کے علاوہ ہیں جو انہوں نے لکھے بھی اور ان میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے۔ مرحوم کے پسماندگان میں تین فرزند اور چار بیٹیاں شامل ہیں۔