جرائمخیبر پختونخوا

پشاور: غیرت کے نام پر بھائی نے سگے بھائی اور بھابھی کو قتل کر دیا

پشاور کے علاقہ داؤدزئی میوڑہ میں غیرت کے نام پر بھائی نے اپنے سگے بھائی اور بھابھی کو قتل کر دیا، ملزم واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب، پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد نعشیں ورثا کے حوالے جبکہ مقدمہ درج کر کے تفتیش و ملزم کی تلاش شروع کر دی۔

عبید اللہ ولد خان شاہ ساکن میوڑہ فٹوار کورونہ نے رپورٹ درج کراتے ہوئے داؤدزئی پولیس کو بتایا کہ پیر کی صبح اس کے بھائی صفی اللہ نے اپنے بھائی 30 سالہ اسرار اور بھابھی شہناز عمر 28 سال زوجہ اسرار پر اندھادھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں دونوں متعدد گولیاں لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ملزم واردات کے بعد فرار ہو گیا۔

مدعی کے مطابق ملزم صفی اللہ کو شک تھا کہ اس کی بھابھی کے چلن ٹھیک نہیں اور اس ضمن میں اس نے متعدد بار اسے اور اپنے بھائی کو متعدد بار سمجھایا بھی تھا تاہم گزشتہ روز اس نے طیش میں آ کر دونوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button