تعلیم

وفاقی تعلیمی اداروں میں خواتین اساتذہ کے جینز اور ٹائٹس پہننے پر پابندی عائد

وفاق کے زیر انتظام تعلیمی اداروں میں خواتین اساتذہ کے جینز اور ٹائٹس پہننے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مرد اساتذہ کے جینز اور ٹی شرٹ پہننے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اساتذہ کو کلاس میں ٹیچنگ گاؤن اور لیبارٹری میں لیب کوٹ پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وفاقی نظامات تعلیم نے ایک نوٹیفکیشن کےذریعے نیا ڈریس کوڈ لاگو کر دیا، نوٹیفکیشن کے مطابق پردہ کرنے والی خواتین اساتذہ کو صاف ستھرا اسکارف اورحجاب پہننے کی تاکید کی گئی ہے۔ خواتین اساتذہ کو سینڈل اور اسنیکرز پہننے کی بھی اجازت مل گئی لیکن سلیپر پہننے کی اجازت نہیں۔

مرد اساتذہ سردیوں میں گرم چادر اوڑھنے کا لطف نہیں اٹھاپائیں گے تاہم سردیوں میں مناسب ڈیزائن کے سوئیٹر،کوٹ اور جرسی پہن سکیں گے۔ یہ بھی واضح کردیاگیا ہے کہ مرد اساتذہ شلوار قمیض کے ساتھ واسکٹ پہنیں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button