دنیا بھر میں کل حجاب کا عالمی دن منایا جائے گا
پاکستان سمیت دنیا بھر میں حجاب کا عالمی دن کل (4 ستمبر بروز ہفتہ) منایا جائے گا۔
اس دن کے منانے کا مقصد اسلامی تعلیمات میں پردے کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے، حجاب کے عالمی دن کے موقع پر خواتین کے زیر اہتمام مختلف تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:
لباس بھی طریقہ اظہار، تو پھر حجاب سے مسئلہ کیوں؟
ملالہ یوسفزئی کے ساتھ تصویر پر کینیڈین سیاستدان کو تنقید کا سامنا کیوں؟
واضح رہے کہ حجاب کے عالمی دن کی بنیاد فرانس کی جانب سے پردے کے خلاف پابندیاں بنیں، یورپ کے شہر فرانس میں مسلم خواتین کے پردہ کرنے کے تنازعہ پر وہاں کی ایک یونیورسٹی کے طلباء و طالبات نے حجاب ڈے منایا جس کے بعد چار ستمبر کو ہر سال پاکستان سمیت دنیا بھر میں حجاب کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔
پاکستان سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک میں مسلمان خواتین مختلف انداز میں پردے اور اپنے آپ کو ڈھانپنے کا طریقہ اختیار کرتی ہیں جن میں حجاب اور سکارف بھی ایک اہم عنصر کے طور پر شامل ہے اور مذکورہ حجاب، جس کا استعمال نوجوان نسل کی لڑکیوں اور خواتین میں تیزی سے فروغ پار ہا ہے، مسلمان خواتین کا قابل فخر امتیاز ہے۔
اس موقع پر اس عزم کا بھی اعادہ کیا جائے گا کہ حجاب اسلام کا عطا کردہ معیار عزت و عظمت، حکم خدا وندی اور مسلمان خواتین کیلئے فخر اور وقار کی علامت ہے۔